• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

بلوچستان میں دہشتگردوں نے سڑکیں بلاک کرکے 9 افراد کو قتل کردیا، متعدد گاڑیاں نذرآتش

شائع March 27, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے ضلع گوادر میں رات گئے مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ بند کرکے کم از کم 5 افراد کو قتل کردیا اور بندرگاہ سے سامان لے کر جانے والی متعدد بھاری گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ہائی وے پولیس کے ایس ایس پی حفیظ بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ ہائی وے بلاک کرنے والے مسلح افراد نے 5 افراد کو ہلاک کر دیا، انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ گوادر بندرگاہ سے یوریا افغانستان لے جانے والے 3 طویل ٹریلرز کو تاجبان کے علاقے میں آگ لگا دی گئی۔

ایس ایس پی بلوچ کے مطابق تربت، پنجگور اور پسنی میں بھی سڑکیں بند ہیں، لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بولان، کولپور اور مستونگ کے علاقوں میں بھی رکاوٹیں دیکھی گئیں، لیویز اہلکاروں نے بتایا کہ مستونگ کے علاقے میں ان کی ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی۔

سیکیورٹی فورسز اس علاقے کی طرف بڑھ گئی تھیں جہاں عسکریت پسندوں نے شاہراہوں کو بند کر رکھا تھا اور خبر کی اشاعت کے وقت تک سڑکوں کو صاف کرنے کے لیے آپریشن جاری تھا۔

دوسری جانب حکام نے ڈان کو بتایا کہ پسنی اور اورماڑہ کے درمیان کلمت کے علاقے میں کراچی جانے والی مسافر بس سے اتار کر 4 افراد کو قتل کیا گیا۔

مقامی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مسلح افراد نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد چار مسافروں کو قتل کردیا اور دیگر 3 کو اپنے ساتھ لے گئے۔

رات گئے تربت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، تربت شہر میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم اس واقعے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025