• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

کراچی: ملزم ساحر سے برآمد منشیات کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں اوریجنل ویڈ نکلی

شائع March 27, 2025
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ساحر سے برآمد کی گئی منشیات ویڈ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ساحر سے برآمد کی گئی منشیات ویڈ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کیے گئے نوجوان مصطفیٰ عامر کے مقدمہ قتل کی تفتیش کے دوران منشیات ریکٹ چلانے کے سلسلے میں گرفتار ملزم ساحر حسن سے برآمد منیشات اوریجنل ’ویڈ‘ نکلی۔

ڈان نیوز کے مطابق گرفتار ملزم سے ساحر حسن سے برآمد کی گئی ویڈ کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ بھی سامنے آگئی، ملزم سے برآمد منشیات کی مالیت 86 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

منشیات ویڈ کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ساحر حسن کے قبضے سے گرفتاری کے وقت 557 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق برآمد منشیات ویڈ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ہے، برآمد منشیات ’پامیلا‘ اور ’جیلو جلیٹو‘ ہے۔

منشیات 15 ہزار روپے فی گرام کی قیمت میں فروخت کی جاتی تھی، کیمکل ایگزامینیشن رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025