سرکاری ملازمین کی محفوظ کمیونیکیشن کیلئے بیپ ایپ کو استعمال کرنے کی تیاری
نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نے سرکاری ملازمین کی محفوظ کمیونیکیشن کے لیے بیپ ایپ کو استعمال کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔
ڈان نیوز کے مطابق بیپ ایپ سرکاری ملازمین واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر استعمال کرسکیں گے، سائبر سیکورٹی اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ایپ میں خامیوں کی کلیئرنس کی جارہی ہے۔
بیپ ایپ کا ڈیٹا سینیٹر نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) میں بنایا گیا ہے۔
وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بیپ ایپ کی ٹیسٹنگ مکمل کرلی ہے، بیپ ایپ کی مختلف مراحل میں کلئیرنس جاری ہے، سائبر سیکیورٹی اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ایپ میں خامیوں کی کلیئرنس مکمل ہونے کے بعد وفاقی ملازمین بیپ ایپ استعمال کرسکیں گے۔
ایپ کی ٹیکنالوجی، انکریپشن پروٹوکولز، ہوسٹنگ کی صلاحیت کی کلیئرنس جاری ہے، ٹیسٹنگ کے دوران ایپ کے فیچرز میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایپ کی صلاحیت کے حوالے سے پانچ ملین کپیسٹی کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
بیپ ایپلیکیشن کی ہوسٹنگ این ٹی سی سرورز پر کی گئی ہے، بیپ ایپ لوکل ہوگی اور تمام ڈیٹا پاکستان میں ہوگا، کمیونیکیشن کے لیے واٹس ایپ طرز میسجنگ پروٹول کو استعمال کیا گیا، بیپ ایپ محض سرکاری ملازمین استعمال کرسکیں گے۔