کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین نے ونٹر پیکیج سے بھر پور استفادہ حاصل کیا
کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین نے حکومتی ونٹر پیکیج سے بھر پور استفادہ کیا، جس کے نتیجے میں صنعتی صارفین کی بجلی کی کھپت میں 7 فیصد اضافہ ہو گیا۔
اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ سردیوں میں بجلی کی طلب بڑھانے کے اقدامات سے بھر پور استفادہ کیا، دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے تین ماہ میں جاری رہنے والے اس پیکیج کے تحت صارفین کو اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت دی گئی تھی۔
سردیوں کے موسم میں جب بجلی کی طلب کم ہو جاتی ہے تو اس طلب کو بڑھانے کے لیے خصوصی پیکیج ڈیزائن کیا گیا، اس پیکیج کو صنعتوں کی جانب سے مؤثر انداز میں استعمال کیا۔
ونٹر پیکیج کے دورانیہ میں کے-الیکٹرک نیٹ ورک پر موجود انڈسٹریل صارفین کے انکریمینٹل یونٹس، ٹوٹل استعمال شدہ یونٹس کے تقریباً 6 فیصد سے 7 فیصد تک رہے۔
بجلی کی طلب میں یہ اضافہ کے الیکٹرک کے اس عزم کا اعادہ ہے کہ وہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی کی فراہمی کے ذریعے ترقی کی جانب لے جارہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی توجہ بھی ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔
کے الیکٹرک کے شعبہ ابلاغیات کے سربراہ عمران رانا نے ونٹر پیکیج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے بجلی پیکیج کے تحت کراچی میں 10 کروڑ یونٹ زائد بجلی اضافی استعمال ہوئی، اور آف پیک سیزن میں صارفین کو سستی بجلی کا فائدہ پہنچایا ہے۔
عمران رانا کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے صنعتوں کی بجلی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، جس سے شہر میں صنعتوں میں بہتری اور استحکام آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اور یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ اس قسم کے بہ ہدف پیکیجز سے بہتر فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں، ہم اس قسم کے پیکجز کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ جس سے بجلی کے شعبے میں کارکردگی بہتر ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت حکومت کی جانب سے سردیوں کے تین مہینوں (دسمبر تا فروری) کے دوران بڑھتی ہوئی کھپت پر رہائشی، تجارتی، عام خدمات اور صنعتی صارفین کے لیے کم قیمت بجلی کے نرخ متعارف کرانے پر سامنے آئی ہے، اس اقدام کا مقصد اعلی ٹیرف اور اقتصادی چیلنجوں کے درمیان بجلی کے استعمال کو بڑھانا ہے۔