• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am

جنوبی وزیرستان میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

شائع March 28, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں عوام کی جان و مال کی تحفظ اور امن برقرار رکھنے کے لیے آج سے 5 اپریل تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان ناصر خان نے بتایا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر میں آج (جمعہ) سے 5 اپریل تک کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ پر مکمل پابندی عائد کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جبکہ گاڑیوں میں کالے شیشے استعمال کرنے، ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

ناصر خان کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی، عوام سے درخواست ہے کہ انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025