• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am

حکومت سندھ کی مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی باقاعدہ درخواست

شائع March 28, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

حکومت سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس بلانے کی باقاعدہ درخواست کردی، صوبائی محکمہ بین الصوبائی رابطہ نے وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھ کر سی سی آئی کا اجلاس جلد بلانے کی گزارش کی ہے۔

خط کے مطابق آئین کے آرٹیکل 154 (3) کے تحت ہر تین ماہ بعد مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بلانا لازم ہے، سی سی آئی کا 51واں اجلاس 29 جنوری 2024 کو منعقد ہوا تھا، 52واں اجلاس 20 جولائی 2024 کو ہونا تھا جو ملتوی ہوگیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اجلاس ملتوی کیا گیا مگر نئی تاریخ نہیں رکھی گئی جس سے بین الصوبائی مسائل پر پیچیدہ صورتحال پیدا ہوگئی، ان مسائل میں توانائی کی تقسیم میں خدشات، پانی کی منصفانہ تقسیم اور معاشی تعاون شامل ہیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر سی سی آئی کا اجلاس بلایا جائے تاکہ التوا میں پڑے ہوئے مسائل جلد حل کیے جاسکیں، اس سے وفاق کی صوبوں کے ساتھ مخلصی واضح ہوتی ہے اور حل طلب مسائل کے لیے اقدامات واضح کرتا ہے۔

خط میں گزارش کی گئی ہےکہ فوری طور پر سی سی آئی کا اجلاس بلاکر زیر التوا مسائل حل کیے جائیں، وقت دستیاب ہو تو پہلی فرصت میں اجلاس بلایا جائے تاکہ مسائل حل کرنے میں آسانی ہو۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025