• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm

اسلام آباد: ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں نیچے دب گئیں، 4 افراد جاں بحق

شائع March 28, 2025
— فوٹو: شکیل قرار
— فوٹو: شکیل قرار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں نیچے دب گئیں، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد آئی جے پی روڈ پر ٹریفک حادثہ ہوا، جہاں ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں نیچے دب گئیں، مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ مطابق حادثہ ڈمپر کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو پمز منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے بتایا کہ فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری جلد کر لی جائے گی۔

ادھر، سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی ’ کے مطابق حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال منتقل کر دی گئیں، جبکہ ایک زخمی کو بھی پمز اور دوسرے کو علاج کے لیے راولپنڈی کے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دی گیا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت خوشخال کے نام سے ہوئی، جبکہ دو خواتین سمیت دیگر تین کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025