• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی، فی تولہ نرخ میں مزید 2 ہزار 380 روپے کا اضافہ

شائع March 28, 2025
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، اور فی تولہ سونا 2 ہزار 380 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 2 ہزار 380 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 41 روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 74 ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (27 مارچ) 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام 3 ہزار 200 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی نئی بُلندی پر پہنچ گئے تھے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 743 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

20 مارچ کو فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

19 مارچ کو فی تولہ خالص سونے کے نرخ ایک ہزار 650 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 19 ہزار روپے تک جا پہنچے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025