• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:22pm
  • ISB: Asr 4:41pm Maghrib 6:28pm

پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس 300 مسافروں کو لے کر کوئٹہ پہنچ گئی

شائع March 28, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ڈویژن سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران حیات نے مسافروں کا استقبال کیا، اس موقع پر ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ڈی ایس ریلوے عمران حیات کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 300 مسافر پشاور سے کوئٹہ پہنچے، جبکہ ٹرین 9 بوگیوں پر مشتمل تھی۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے کل 2ٹرینیں روانہ ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ سے جیکب آباد تک سیکورٹی انتظامات کو اسر نو تر تیب دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہونےو الی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف 12 مارچ کی شام کو آپریشن شروع کیا جس میں 190 مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ 33 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا، دوران آپریشن 5 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ٹرین میں مجموعی طور پر 380 مسافر سوار تھے، 354 مسافروں کو ٹرین سے بحفاظت نکالا گیا جبکہ 26 مسافر شہید ہوئے جبکہ ریلوے پولیس کا کانسٹیبل اور ریلوے کا ایک ملازم بھی شہید ہوا۔

دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد کوئٹہ سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تھی، جس کے 16 روز بعد ٹرینوں کی آمدروفت بحال ہوئی اور آج جعفر ایکسپریس پشاور سے مسافروں کو لے کر کوئٹہ پہنچی۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025