• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm

ٹرمپ کی سپریم کورٹ سے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے قانون پر عارضی پابندی ختم کرنے کی درخواست

شائع March 28, 2025
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے وینزویلا کے تارکین وطن کوملک بدر کرنے کے لیے ’ ایلین اینیمز ایکٹ ’ پر عارضی پابندی کو ختم کرنے کی درخواست کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے 1798 کے ’ ایلین اینیمز ایکٹ ’ کے تحت لوگوں کی ملک بدری پر عدالت کی جانب سے پابندی کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے ایک درخواست میں عدالت سے واشنگٹن میں مقیم امریکی ڈسٹرکٹ جج جیمز بوسبرگ کے 15 مارچ کے حکم کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے جس میں وینزویلا کے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ کے ’ ایلین اینیمیز ایکٹ ’ کے تحت ملک بدری کو جائز قرار دینے کے لیے قانونی جنگ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ 18 ویں صدی کا یہ قانون تاریخی طور پر صرف جنگ کے دوران استعمال کیا گیا ہے۔ محکمہ انصاف نے جمعہ کو دائر کردہ اپنی درخواست میں کہا ہے کہ یہ کیس اس سوال کو پیش کرتا ہے کہ حساس قومی سلامتی سے متعلق آپریشنز کو صدر یا عدلیہ میں سے کسے انجام دینا ہے۔

بدھ کے روز، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کے امریکی اپیل کورٹ نے جج کے ملک بدری کے اس قانون کے استعمال پر عارضی پابندی کو برقرار رکھا جب کہ کیس میں کارروائی جاری ہے۔

اس تنازعہ کے بعد ٹرمپ وفاقی عدالتوں کے خلاف شکایات کرتے نظر آرہے ہیں جنہوں نے ٹرمپ کے ایجنڈے کے مختلف حصوں پر عمل درآمد کو روکنے والے درجنوں فیصلے جاری کیے ہیں۔ .

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025