• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی

شائع March 30, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایشیاکپ اور ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک بز‘ کے مطابق بی سی بی حکام کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی20 میچز پر مشتمل ہوگی اور اس میں کوئی بھی ون ڈے میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حالیہ پاکستان سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ٹی20 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت 2025 میں ایشیاکپ کی میزبانی کرے گا جو ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جب کہ اس کے اگلے سال یعنی 2026 میں ٹی20 ورلڈکپ کھیلا جائے گا جو بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو مئی میں دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی20 میچز کھیلنا تھے تاہم دونوں بورڈز نے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی تیاریوں کی وجہ سے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں، رواں سال جولائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے جس کا فیصلہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025