• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

عظیم اسپنر شین وارن کی وجہ موت صرف دل کا دورہ نہیں تھی، کمرے سے ممنوعہ ادویات ملنے کا انکشاف

شائع March 31, 2025
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 وکٹیں حاصل کی تھیں
—فائل فوٹو:
۔—فائل فوٹو: اے ایف پی
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 وکٹیں حاصل کی تھیں —فائل فوٹو: ۔—فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیائے کرکٹ کے عظیم اسپنر آسٹریلیا کے شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، ان کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملنے کا بھی انکشاف ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تھائی لینڈ میں شین وارن کے کمرے سے بھارتی کمپنی کی طاقت کی ممنوعہ ادویات ملی تھیں، جسے خاموشی سے کمرے سے ہٹانے کو کہا گیا تھا۔

پولیس افسر کے مطابق آسٹریلیا کے سینئر حکام بھی اس فیصلے میں شریک تھے، شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 اور ون ڈے کرکٹ میں 293 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ 4 مارچ 2022 کو آسٹریلیا کرکٹ کے لیجنڈ اور عظیم لیگ اسپنر شین وارن 52 برس کی عمر میں تھائی لینڈ میں انتقال کرگئے تھے۔

فوکس کرکٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شین وارن کی انتظامیہ نے مختصر بیان میں کہا کہ شین وارن جمعہ کو تھائی لینڈ کے شہر کوہ سیموئی میں بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’شین وارن اپنے وِلا میں موجود تھے اور وہ جواب نہیں دے رہے تھے، طبی عملہ تمام کوششوں کے باوجود انہیں بچانے میں ناکام رہا‘۔

انتظامیہ نے بتایا کہ مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی تاہم خاندان نے پرائیویسی کی درخواست کی ہے۔

شین وارن نے ٹی20 کرکٹ بھی کھیلی تاہم بین الاقوامی سطح پر آسٹریلیا کی نمائندگی نہیں کرپائے۔

آسٹریلیا میں کرکٹ کے لیے ایک روز میں دو بُری خبریں ملیں، جہاں عظیم وکٹ کیپر روڈنی مارش بھی دن کے اوائل میں میں انتقال کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ عظیم اسپنر کا انتقال ایک ایسے موقع پر ہوا تھا، جب آسٹریلین ٹیم 24سال بعد پاکستان میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025