• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

میانمار میں زلزلے سے اموات 2700 سے تجاوز کرگئیں،441 افراد لاپتہ

شائع April 1, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

میانمار میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 2700 سے تجاوز کرگئی، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو خوراک، پانی اور پناہ کی تلاش میں شدید جدوجہد کا سامنا ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے فوجی رہنما سینیئر جنرل من آنگ ہلائینگ نے منگل کو ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2719 تک پہنچ گئی ہے اور یہ تعداد 3 ہزار سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4521 افراد زخمی ہوئے اور 441 لاپتہ ہیں، ہمسایہ ملک تھائی لینڈ میں بھی کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے۔

دریں اثنا، میانمار کے حکام نے منگل کو تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی یاد میں منڈل کے ایک پری اسکول میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

جمعے کو دوپہر کے کھانے کے وقت آنے والا 7.7 شدت کا زلزلہ ایک صدی سے زیادہ عرصے میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ تھا، جس نے قدیم پگوڈا اور جدید عمارتوں کو یکساں طور پر منہدم کردیا۔

منگل کو وسطی میانمار کے علاقے منڈلے میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 51 منٹ پر سائرن بجنے لگے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ مقامات میں سے ایک اسکائی ولا اپارٹمنٹ کمپلیکس کے باہر امدادی کارکن رک گئے اور مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیٹھ کے پیچھے ہاتھ باندھ کر قطار میں کھڑے ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 5 اپریل 2025
کارٹون : 4 اپریل 2025