• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am

پوری امید ہےسیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے،امام الحق

شائع April 1, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے، چیمپئنزٹرافی کے بعد کم بیک کرنا چاہتے ہیں، مشکل کنڈیشن میں کھیل کرجوکامیابی ملےگی اس سےٹیم کوحوصلہ ملےگا۔

ہملٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں باؤنس ہوتا ہے، 15 سے 20 بال کھیلنے کے بعد رنز آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

امام الحق نے کہا کہ ٹیم میں جو کھلاڑی ہیں انہوں نے پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں، کوشش ہوتی ہے جب گراؤنڈ میں جاؤ تو جیت میں کردارہو۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے ہملٹن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی یقینی ہے، ہیمسٹرنگ انجری کا شکار عثمان خان میچ نہیں کھیلیں گے ان کی جگہ امام الحق کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دریں اثنا، پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف 132 رنز کی اننگز کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے، واضح رہے کہ 3ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025