• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:55am
  • LHR: Fajr 3:46am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:45am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:55am
  • LHR: Fajr 3:46am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:45am Sunrise 5:17am

سہون شریف: 7 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکراگئی، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

شائع April 1, 2025 اپ ڈیٹ April 2, 2025
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سہون شریف کی حدود میں زائرین کی 7 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا جانے سے 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ زائرین قلندر لعل شہباز کے مزار سے واپس جارہے تھے کہ ٹنڈو شہبازی کے مقام پر ان کی 7 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں 2 زائرین جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق ٹنڈو شہبازی کے مقام پر سڑک کے تعمیراتی کام کے باعث حادثہ پیش آیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 مئی 2025
کارٹون : 1 مئی 2025