کراچی: مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق، لواحقین کا احتجاج
کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق ہو گیا، لواحقین نے بچہ کی لاش مین حب ریور روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا۔
پولیس کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نورشاہ محلے میں کھلے گٹر میں گرنے سے ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے لاش گٹر سے نکالی، تاہم بدقسمتی سے بچہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ بچے کی شناخت 3 سالہ عبدالرحمٰن ولد قابل کے نام سے ہوئی۔
گٹر میں گرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے پر اہل علاقہ نے حب ریور روڈ پراحتجاج کیا۔
دریں اثنا، پولیس کے مطابق اہل محلہ کی جانب سے کیا جانے والا احتجاج ختم ہو گیا، بچے کی لاش ایمبولینس کے ذریعے بھجوادی گئی۔