• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

بجلی کی قیمتوں میں کمی: انڈیکس زبردست تیزی سے ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی نئی بُلندی پر

شائع April 3, 2025
— فائل: کینوا
— فائل: کینوا

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1131 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 131 پوائنٹس یا 0.96 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 938 پر بند ہوا، جو عید کی تعطیلات سے قبل ایک لاکھ 17 ہزار 806 پر بند ہوا تھا۔

کے ایس ای-100 انڈیکس میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کا اعلان کیا ہے۔

پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع اللہ طارق نے ڈان کو بتایا کہ انڈیکس میں اضافے کی وجہ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرنا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صارفین اور صنعتوں کی مدد کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کے بعد انڈیکس اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025