• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں 4 سال بعد مستقل چیئرمینز تعینات

شائع April 3, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں 4 سال بعد مستقل چیئرمینز تعینات کر دیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین تعینات کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر وسطی مشرف علی راجپوت کو سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔

اسی طرح حیدر آباد تعلیمی بورڈ میں سندھ یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد چانڈیو، نوابشاہ تعلیمی بورڈ میں قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی میمن کو تعینات کیا گیا۔

میرپور خاص تعلیمی بورڈ میں ریٹائرڈ صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری منصور راجپوت، سکھر تعلیمی بورڈ میں سندھ مدرسہ کے پروفیسر زاہد حسین چنڑ جبکہ لاڑکانہ بورڈ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر خالد حسین مہر کو تعینات کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025