• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

پاکستان کے معروف ماہر نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد انتقال کرگئے

شائع April 3, 2025
— فوٹو: امتیاز علی
— فوٹو: امتیاز علی

معروف ماہر نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے، وہ فالج کے عارضے میں مبتلا تھے۔

پاکستان ایسوسی ایشن فار مینٹل ہیلتھ (پی اے ایم ایچ) کی طرف سے جاری بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

اترپردیش میں 1931 میں پیدا ہونے والے پروفیسر سید ہارون احمد کو 2022 میں پی اے ایم ایچ نے ملک میں سماجی علوم، انسانی حقوق، نفسیات اور ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے فروغ کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

پاکستان ایسوسی ایشن فار مینٹل ہیلتھ کے مطابق پروفیسر سید ہارون احمد نے جدید نفسیات کی تشکیل میں ’اہم کردار‘ ادا کیا۔

مزید بتایا گیا کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے شعبہ نفسیات اور بیہوریل سائنسز میں سینئر ماہر نفسیات کے طور پر انہوں نے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے 1972 میں پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی کی مشترکہ بنیاد رکھی اور 1965 میں پی اے ایم ایچ کا قیام عمل میں لائے، جس سے وہ انتہائی ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کر سکے۔

پی اے ایم ایچ نے کہا کہ ان کی انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے ساتھ بھی دیرینہ وابستگی ہے۔

ان کی سب سے اہم شراکت ذہنی صحت کے قانون میں اصلاحات تھی، پاکستان کے نفسیاتی قانون سازی کی فرسودہ نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے،انہوں نے قدیم ایکٹ 1912 کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی، ان کی ثابت قدمی کی وجہ سے سندھ مینٹل ہیلتھ ایکٹ 2013 کی منظوری دی گئی، جو پاکستان میں پہلا قانون تھا جس کے تحت بیماری کے شکار افراد کو تحفظ فراہم کیا گیا، جس میں توہین رسالت کے قوانین کے الزامات سے تحفظ بھی شامل ہے، ان کی انتھک وکالت نے اس کے نفاذ کو یقینی بنایا۔

ان کے پسماندگان میں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025