• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، آخری بوگی ٹریک سے اترگئی

شائع April 5, 2025
—فائل فوٹو / ڈان نیوز
—فائل فوٹو / ڈان نیوز

صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین لاہور سے کراچی آرہی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، لاہور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹنے سے ٹریک سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک متاثر ہوگیا، ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمتی جاری ہے، کام مکمل ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگیں گے، جس کے بعد ٹرینوں کی آمدو رفت بحال ہوجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2025
کارٹون : 9 اپریل 2025