لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی کے قانون کےخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائی کورٹ نے نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 7 اپریل کو سماعت کرے گا۔
عدالت نے نظر بندی کے سیکشن 3 کو معطل کررکھا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے کیس میں جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کی تھی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے درخواستوں پر پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ نظر بندی کے سیکشن تین کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کیا جارہا ہے۔