• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm

خیبر پختونخوا: بٹگرام میں زمینی تنازع پر فریقین کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق

شائع April 5, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق بٹگرام کے نواحی علاقے چھم سیدان ٹکری میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادکے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام لایا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

تصادم میں ایک ہی خاندان کے شہزاد باجی، ان کا بیٹا ضیااللہ شاہ اور بھائی مضرب شاہ جب کہ مخالف فریق سے انور علی شاہ جاں بحق ہوئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کا جم غفیر ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال پہنچ آیا۔ اب تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جبکہ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025