• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

صدر نے کینال کی دستاویزی منظوری دی، سندھ میں کی جانیوالی سیاست تکلیف دہ ہے، عظمیٰ بخاری

شائع April 5, 2025
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی عجب کہانیاں سامنے آرہی ہیں
— فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی عجب کہانیاں سامنے آرہی ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینا شہباز شریف کا تاریخی اقدام ہے، آئندہ چند روز میں ایک اور بڑی خوشخبری وزیراعظم عوام کو دیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خطوط لکھنے والے ملک کو سری لنکا بنانا چاہتے تھے، جو ناکام ہوگئے، بلاول بھٹو کی تقریر میں کینال کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ کینال پر منظوری صدر زرداری کی زبانی کلامی نہیں دستاویزی ہے، اس معاملے پر سندھ میں کی جانے والی سیاست تکلیف دہ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب پی ٹی آئی پر خوب گرجیں، پیپلزپارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا، بولیں کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی عجب کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر ایک دوسرے کی کرپشن کے پول کھول رہے ہیں، گنڈا پور کی تو کرسی خطرے میں ہے جس پر وہ عزت بچانے کے لیے وفاق پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جس سے ہم ڈرنے والے نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بلاول بھٹو کی جانب سے کینال کے معاملے پر تقریر کے حوالے سے کہا کہ بھارت نے اپنا والاحصہ آباد کر دیا ہے، پنجاب کا پانی کس طرح تقسیم کرتے ہیں، سیلاب کے دنوں میں پانی ضائع ہوتا تو اسے مینج کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان سہولت بازار میں ایک ارب 11 کروڑ روپے کی عوام کو چیزوں پر بچت ہوئی، 3 ارب 57 کروڑ روپے کی رمضان بازاروں میں خریداری ہوئی، 28 ہزار لوگوں نے 3 کروڑ روپے کی فری ہوم ڈیلیوری کی آفر کے تحت رمضان بازار سے سامان منگوایا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 13 نئے سہولت بازار اگست تک بنائیں گے اور پنجاب میں اوورچارجنگ کرنے پر ٹرانسپورٹرز کو 22 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، جب کہ 11 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2025
کارٹون : 9 اپریل 2025