• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

نیوزی لینڈ میں شائقین کی قومی کھلاڑیوں سے بدزبانی، ٹیم انتظامیہ کا اظہار مذمت

شائع April 5, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

نیوزی لینڈ کے گراؤنڈ میں موجود غیر ملکی شائقین نے قومی کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے اظہار مذمت کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو منع کیا، منع کرنے پر افغان شائقین نے پشتو میں مزید نازیبا الفاظ ادا کیے، دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ مانگا نوئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی پلیئرز سے بدزبانی پر اظہار مذمت کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025