• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

امام الحق کے سر اور چہرے کی سی ٹی اسکین رپورٹ کلیئر، دو ہفتے آرام کا مشورہ

شائع April 5, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کے سر اور چہرے کی سی ٹی اسکین رپورٹ ٹھیک آگئی ہے، وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق طبی ماہرین نے امام الحق کو تمام کھیلوں کی سرگرمیوں سے دو ہفتے کے آرام کا مشورہ دے دیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق قومی کرکٹر ہوائی سفر کرسکتے ہیں، پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل پینل قومی کرکٹر کی نگرانی جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق کو بیٹنگ کے دوران چہرے پر ہلکی چوٹ لگی تھی۔

امام الحق نیوزی لینڈ کے فیلڈر کی جانب سے پھنکی گئی تھرو سے زخمی ہوئے تھے، جنہیں تشخیص کے لیے تورنگا ہسپتال منتقل کر دیاگیا تھا۔

پاکستان کی اننگز کے آغاز میں ہی اوپنر امام الحق بال لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے تھے، امام الحق کو رننگ کے دوران فیلڈر کی تھرو جبڑے پر لگی تھی، وہ کنکشن ٹیسٹ پاس نہ کر سکے جس کے بعد ان کو میدان سے میڈک کار میں واپس لے جایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو 43 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

میچ کو بارش کے باعث 42 اوورز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، میزبان ٹیم نے ایک بار پھر جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 264 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2025
کارٹون : 9 اپریل 2025