• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:52pm
  • LHR: Asr 4:38pm Maghrib 6:27pm
  • ISB: Asr 4:44pm Maghrib 6:34pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:52pm
  • LHR: Asr 4:38pm Maghrib 6:27pm
  • ISB: Asr 4:44pm Maghrib 6:34pm

بُلندی پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمتوں میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی

شائع April 5, 2025
— فائل : کینوا
— فائل : کینوا

بُلندی پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمتوں میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام 5 ہزار 500 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 4 ہزار 714 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 4 ہزار 322 روپے کمی سے 2 لاکھ 51 ہزار 494 روپے ہوگئی۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 460 روپے کمی سے 3 ہزار 120 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کے دام 395 روپے گر کر 2 ہزار 674 روپے ہوگئے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 51 ڈالر نیچے آگیا اور فی اونس نرخ 3 ہزار 38 ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

واضح رہے کہ 3 اپریل کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کے نرخ 500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 428 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025