• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

ہاردک پانڈیا نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے کپتان بن گئے

شائع April 5, 2025
— فوٹو: بی سی سی آئی
— فوٹو: بی سی سی آئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہارک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی اور انہوں نے وہ کارنامہ کردکھایا جو گزشتہ 17 سالوں میں کوئی نہ کرسکا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے 16ویں میچ میں لکھنو سپرجائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا۔

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یوں انہوں نے ٹی20 میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یہ نہ صرف پانڈیا کا ذاتی بلکہ آئی پی ایل میں کسی بھی کپتان کی جانب سے بہترین باؤلنگ فیگر رہا۔

یاد رہے کہ 2008 میں شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی کپتان 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

اس سے قبل، سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے آئی پی ایل کے تیسرے ایڈیشن یعنی 2010 میں بطور کپتان رائل چیلنجرز بینگلورو کی جانب سے دکن چارجرز کے خلاف 16 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ممبئی انڈین کے کپتان ہاردک پانڈیا نے بیٹنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی اور وہ 16 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تاہم اپنی ٹیم کو نہیں جتواسکے۔

علاوہ ازیں، اسی میچ کے دوران ایک اور انوکھا ریکارڈ بھی قائم ہوا، ممبئی انڈین کے بلے باز تلک ورما آئی پی ایل کی تاریخ میں ریٹائرڈ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔

تلک ورما کو محض 7 گیندوں قبل ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ہیڈ کوچ کی جانب سے واپس بلالیا گیا اور ان کی جگہ مچل سینٹنر کو بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا۔

تلک ورما نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر صرف 25 رنز بنائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025