قصور: 8 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش، اسکول ٹیچر کو 14 سال قید، 11 لاکھ روپے جرمانہ
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج (اے ڈی ایس جے) کوٹ رادھا کشن کی عدالت نے 8 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اسکول ٹیچر کو 14 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق استغاثہ کے مطابق کوٹ رادھا کشن انسٹی ٹیوٹ کے ٹیچر نے تقریباً 2 سال قبل اس جرم کا ارتکاب کیا تھا۔
اے ڈی ایس جے رانا محمد فاروق وکیل نے استاد کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 4 ماہ کی سادہ قید کی سزا دی جائے گی۔
عدالت نے مجرم کو ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، بصورت دیگر وہ مزید ایک ماہ قید کی سزا بھگتے گا۔
فارم ہاؤس سے 25 خواتین ڈانسرز، 30 تماش بین گرفتار
مصطفٰی آباد پولیس نے پکی حویلی کے قریب ایک فارم ہاؤس سے 25 خواتین ڈانسرز اور 30 تماشائیوں کو نازیبا رقص اور منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے شراب، شیشہ، موسیقی کے آلات اور ساؤنڈ سسٹم بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رقص، گانے بجانے، شراب اور منشیات کے استعمال کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او عیسیٰ خان سکھیرا نے ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔
پولیس نے فارم ہاؤس کے مالک سمیت 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، انہوں نے خواتین سمیت ملزمان کی دھندلی تصاویر بھی جاری کیں، اور فوجداری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔
پولیس کے مطابق جب ملزمان کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس سے بری کر دیا۔