نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی قومی ٹیم پر جرمانہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم پر نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی جرمانہ عائد کردیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر پاکستان ٹیم پر مسلسل تیسرے میچ میں جرمانہ عائد کیا۔
تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سزا قبول کر لی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بھی دیر سے اوور مکمل کرنے پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
اس سے قبل، پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی سلو اوور ریٹ پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے پاکستان کو 5 ٹی20 پر مشتمل سیریز میں 1-4 سے شکست دی تھی جس کے بعد 3 ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔