• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

پی ایس ایل 10 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

شائع April 7, 2025
— فائل فوٹو: پی ایس ایل / ایکس
— فائل فوٹو: پی ایس ایل / ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے امپائرز بھی شامل ہیں۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹس پر دسویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

یاد رہے پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جانے والی لیگ میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں جب کہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار کو بھی امپائرنگ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں امپائرنگ کریں گے۔

خیال رہے علیم ڈار آخری مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب میچ ریفریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری رنجن مدوگالے اپنے ساتھی سری لنکن روشن مہاناما کے ساتھ میچوں کی نگرانی کریں گے جب کہ دیگر میچ ریفریز میں علی نقوی اور محمد جاوید ملک شامل ہیں۔

اس سے قبل، پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا تھا، کمنٹری پینل میں دنیائے کرکٹ کے بڑے نام شامل کیے گئے ہیں۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں پہلی مرتبہ الیسٹر کک اور مارٹن گپٹل کو شامل کیا ہے، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، ڈومینک کورک اور مارک نکولس بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

پاکستانی کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم، رمیز راجا، وقار یونس اور دیگر کمنٹیٹرز میں شامل ہیں جبکہ اردو کمینٹری پینل میں بھی 5 کمنٹیٹرز شامل ہیں جبکہ زینب عباس اور ایرین ہالینڈ پریزینٹرز کی ذمے داریاں نبھائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025