• KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm
  • KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm

ٹک ٹاک نوٹس کو بند کرنے کا اعلان

شائع April 8, 2025
—فوٹو: دی ورج
—فوٹو: دی ورج

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے حریف سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ٹکر میں متعارف کرائی گئی اپنی ایپ ’ٹک ٹاک نوٹس‘ ایک سال بعد ہی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

’ٹک ٹاک نوٹس‘ کو اپریل 2024 میں آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت دیگر چند ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا اور مذکورہ ایپ کو انسٹاگرام کے ٹکر میں پیش کیا گیا تھا۔

ٹک ٹاک نوٹس سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی طرح تھی اور وہاں صارفین ویڈیوز کے علاوہ تصاویر کو طویل کیپشنز اور طویل پوسٹس کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

لیکن اب ٹک ٹاک نے محض ایک سال بعد ہی ٹک ٹاک نوٹس کو دیگر ممالک میں پیش کیے جانے سے قبل ہی مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے نوٹس کے صارفین کو بھیجے گئے پیغام میں واضح کیا کہ مذکورہ ایپلی کیشن مئی کے پہلے ہفتے سے دستیاب نہیں ہوگی۔

ٹک ٹاک نوٹس کو 8 مئی 2025 کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا اور کمپنی نے اسے بند کرنے کا سبب نہیں بتایا، تاہم کہا کہ ٹک ٹاک اپنی دوسری ایپلی کیشنز اور سروسز پر توجہ دے گی اور صارفین کو بھی کمپنی کی دوسری سروسز استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔

ممکنہ طور پر ٹک ٹاک نوٹس کو پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے کمپنی نے اسے مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025