• KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm
  • KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm

حکومت سندھ نے کورنگی کازوے انڈرپاس، راؤنڈاباؤٹ کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری دیدی

شائع April 11, 2025
— فوٹو: فیس بک / حکومت سندھ
— فوٹو: فیس بک / حکومت سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی کازوے پر انڈرپاس، راؤنڈاباؤٹ اور اس سے منسلک سڑکوں کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی اور اس پر ایک ہفتے کے اندر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورنگی کازوے پل کی تعمیر سے متعلق اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں شاہراہ بھٹو کی مختلف ڈائریکشن میں کنیکٹوٹی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، معاون خاص قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خ الد حیدر شاہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پی ڈی شاہراہ بھٹو پروجیکٹ نیاز سومرو اور دیگر شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی کی بریفنگ دی کہ کورنگی کاز وے پر پل منصوبے کی لاگت 9.3 ارب روپے ہے۔

اجلاس کو بتایا کہ اسکیم میں پل اور اس کے لوپس کی تعمیر ہو رہی ہے، 3000 کورنگی انٹرسیکشن بھی بنایا جارہا ہے۔

بریفنگ دی گئی کہ کورنگی کازوے کی طرف ایک انڈرپاس بھی بنے گا جو ای بی ایم کاز وے اور کورنگی کی طرف جائے گا، راؤنڈ اباؤٹ بناکر روڈ کی تعمیر ایسی ہوگی تاکہ مختلف ڈائریکشن سے ٹریفک چل سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈرپاس، راؤنڈاباؤٹ اور اس سے منسلک سڑکوں کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی۔

مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی انتظامیہ ایک ہفتہ کے اندر منظوری دے کر کام شروع کروائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہ بھٹو کی سموں گوٹھ کے پاس فلائی اوور اور دیگر لنکس کی منظوری دی تھی، اس کی ٹیکنیکل منظوری بھی دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025