• KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm
  • KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm

لاہور: گھر کا کام ٹھیک نہ کرنے پر تشدد سے 10 سالہ ملازمہ جاں بحق، میاں بیوی گرفتار

شائع April 12, 2025
والدین کے مطابق انہوں نے اپنے رشتہ دار کو بھیجا جس نے دیکھا دونوں میاں بیوی بچی پر تشدد کر رہے تھے — فائل فوٹو: رائٹرز
والدین کے مطابق انہوں نے اپنے رشتہ دار کو بھیجا جس نے دیکھا دونوں میاں بیوی بچی پر تشدد کر رہے تھے — فائل فوٹو: رائٹرز

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے بعد ہلاکت کا ایک اور افسوسناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں مالکن کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ سونیا جاں بحق ہوگئی۔

مقتولہ کے والدین نے الزام عائد کیا کہ نوشین فرخ اور فرخ بٹ نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ پرتشدد کیا، تشدد کے بعد گھریلو ملازمہ کو مالکان ہسپتال نہیں لے کر گئے۔

والدین کی جانب سے درج کروائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا کہ ملزمان نےاہل خانہ کو فون پر بتایا کہ بچی کے بازو پر معمولی چوٹ آئی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بچی کے والدین نے اپنے ایک رشتہ دار کو مالکن نوشین کے گھر بھجوایا، رشتہ دار نے مالکن اور اس کے خاوند کو بچی پر ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کرتے دیکھا، جب ہم عارف والا سے لاہور پہنچے تو بچی مردہ حالت میں پڑی تھی۔

مرنے والی بچی کی والدہ رابعہ نے کہا کہ گھر میں کام ٹھیک نہ کرنے پر میری بچی کو مالکن نوشین اور خاوند فرخ بٹ نے ناحق قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری بچی کو تشدد کرنے کے بعد ہسپتال نہیں لے کر گئے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی، اعلیٰ پولیس افسران مجھے انصاف فراہم کریں۔

پولیس نے مالکن نوشین اور خاوند فرخ بٹ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا، بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی جب کہ مقدمہ تفتیشی پولیس کو منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہنجروال میں تشدد سے کمسن ملازمہ کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ انہوں نے بھی واقعے کا نوٹس لیا، جس کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، افسوسناک واقعہ تھانہ ہنجروال کی حدود میں پیش آیا تھا۔

فیصل کامران نے کہا کہ 10 سالہ ملازمہ بچی سونیا فرخ اور نوشین کے گھر کام کرتی تھی، ملزمہ نوشین اور خاوند فرخ بشیرکو گرفتار کر لیا گیا، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، وقوعہ کا مقدمہ 1142/25 درج کر کے گرفتاری کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025