• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام نہ ہو سکی

شائع April 12, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام نہ ہو سکی, حیدرآباد، شکارپور اور نوابشاہ میں آج بھی پرچے آؤٹ ہوگئے جبکہ خیرپور میں اسلحہ سامنے رکھ کر نقل کی جاتی رہی۔

ڈان نیوز کے مطابق حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے نقل کی روک تھام کے دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے، دسویں جماعت کا کمیسٹری کا پرچہ آؤٹ اور سوالوں کے جوابات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

شکارپور میں بھی دسویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ آؤٹ ہوکرسوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

اسی طرح نوابشاہ میں بھی شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کے تحت دسویں جماعت کا ریاضی کا پیپر اور جوابات سوشل میڈیا پرشیئر کر دیے گئے۔

سکھر بورڈ کے تحت بائیولوجی کا پرچہ لیا گیا، نقل کی روک تھام کے لیے سکھربورڈ و ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نےمختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

ناظم امتحانات سکھربورڈ کےمطابق چار روز کے دوران نقل کرنے پر ڈھائی سو سے زائد کاپی کیس کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025