• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:02pm
  • LHR: Asr 4:45pm Maghrib 6:42pm
  • ISB: Asr 4:52pm Maghrib 6:51pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:02pm
  • LHR: Asr 4:45pm Maghrib 6:42pm
  • ISB: Asr 4:52pm Maghrib 6:51pm

ایران میں قتل کیے گئے پاکستانیوں کی شناخت، میتوں کی واپسی کیلئے حکام سے رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

شائع April 13, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں قتل کیے گئے پاکستانیوں کی شناخت کےلیے تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصلیٹ حکام سے رابطے میں ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ پاک ایران سرحد سے 230 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع صوبہ سیستان بلوچستان کی مہرستان کاؤنٹی میں کل آٹھ پاکستانی شہری المناک طور پر قتل ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے مشن نے پہلے ہی مقتولین کی شناخت کی تصدیق کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور غم میں مبتلا ہیں اور وزیر اعظم نے سوگوار خاندانوں سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم کی ہدایات پر تہران میں ہمارا سفارت خانہ جامع تحقیقات کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور متاثرین کی باقیات کی پاکستان واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران میں اپنے شہریوں کے غیر انسانی اور بزدلانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، ہم معاملے کی تحقیقات اور متاثرین کی باقیات کی بروقت واپسی میں ایران کے مکمل تعاون کی امید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میتوں کی شناخت اور ان کی المناک موت کا باعث بننے والے حالات کے حوالے سے اضافی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025