دھرنے والوں سے بات ہوگئی، پورا شہر بند کرنا مناسب نہیں، رواں سال دسمبر کے مہینے میں سب سے کم جرائم ہوئے، ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلے اصلی ہی ہوتے ہیں، جاوید عالم اوڈھو
جاں بحق افراد میں کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد زیادہ ہیں، ہسپتال میں سہولیات فراہم نہ کی گئی اور ادویات کا بندوبست نہ کیا گیا تو مزید انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے، سول سوسائٹی
کراچی یونیورسٹی میں' فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس' میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کرانے والے پروفیسرز کا تعلق غیر متعلقہ شعبوں سے ہے، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن
یقین ہے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک اور سال کے مضبوط منافع کے ساتھ آنے کو تیار ہے، مضبوط بیرونی اکاؤنٹ کی وجہ سے 2025 میں شرح سود سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی توقع ہے، تجزیہ کار
گوادر ایئرپورٹ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز اے-380 ہینڈل کر سکتا ہے، سالانہ 40 لاکھ مسافر سفر کر سکیں گے، گوادر سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز 10 جنوری سے ہو جائے گا، بریفنگ
پاکستانی شہری انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی رہائش، منشیات، شدت پسندی اور دیگر جرائم میں گرفتار کیے گئے ہیں، ان کے پاسپورٹ 5 اور 7 سال کے لیے بلاک کیے گئے ہیں، ذرائع وزارت داخلہ
القادر ٹرسٹ کا کیس اور توشہ خانہ ٹو اعلیٰ عدالتوں میں ختم ہو جائیں گے، سابق وزیراعظم کی بہن نے 9 مئی اور 26 نومبر پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ بھی دہرا دیا۔
کابینہ ڈویژن کے سیکشن افسر بن یامین نے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی جانب سے وصول کیے گئے تحائف کی تفصیلات اور توشہ خانہ تحائف کی رجسٹریشن کا رجسٹر عدالت میں پیش کر دیا۔
صرف میانمار نے پاکستان سے 1861 گھنٹے زائد انٹرنیٹ بند رکھا، ڈیجیٹل معیشت کو 351 ملین ڈالر کا نقصان، عالمی کلائنٹس سے کام لینے میں پاکستانیوں کو سوالات کا سامنا
سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کی ناکام کوشش کے بعد شروع ہونے والی تازہ جھڑپوں میں فرنٹیئر کور کا ایک سپاہی شہید جبکہ 11 زخمی ہوئے، ذرائع
ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 252.10 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.38 روپے فی لیٹر ہے، حکومت دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔
سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے ہسپتال میں ایمرجنسی کے دوران کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں تھی جس سے زخمی تڑپ رہے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
صدر نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کردیا جس کے تحت اسلام آباد کے مدارس اپنی مرضی سے وزارتِ تعلیم سے بھی رجسٹر ہوسکیں گے، ترجمان ایوان صدر