سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی سوشل میڈیا پر کسی بھی غیر قانونی مواد کو فوری بلاک کرنے کی ہدایت دینے کی مجاز ہوگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم اتھارٹی سے رجسٹر کرانا لازمی قرار دیدیا گیا۔
ایلون مسک نے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے، کیا کوئی کمپنی جو پاکستان میں بزنس کرنا چاہتی ہے وہ ایسا کرسکتی ہے، سینیٹر افنان اللہ کا قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں اظہار خیال
آرمی چیف اور سیاسی جماعتوں کے اجلاس نے ظاہر کیا کہ ریاست کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، متعلقہ حکام شعور رکھتے ہیں کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے محض ملٹری آپریشن کافی نہیں ہے۔
گھر والوں کے اغوا، گھر، کاروبار کو تباہ کرنے سے لے کر بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے تک، مجھ پر دباؤ ڈالنے کا کوئی حربہ، کوئی طریقہ نہیں چھوڑا گیا،ذلفی بخاری
دل میں ایک طوفان لیے بیٹھا ہوں، اگر یہ بند ٹوٹ گیا تو پھر سب کا بھرم ٹوٹ جائے گا، ہر طرح کے حالات کا سامنا کیا، مگر ایک گواہی کی ضد کی وجہ سے باہر منتقل ہونا پڑا، ایکس پر بیان
وفاقی کابینہ کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم، ایک ہفتے میں سفارشات پیش کرے گی، ملازمین کو سر پلس پول یا دیگر اسامیوں میں ضم کیا جائیگا۔
امدادی سامان کے قافلے پر حملے میں لاپتا ہونے والے ایک اور ڈرائیور کی لاش مل گئی، مجموعی تعداد 9 ہوگئی، اشیائے خور و نوش کے قافلے کی آج پاراچنار روانگی کا امکان
نومبر 2024 کے اختتام تک گردشی قرضہ 2 ہزار 381 ارب روپے رہا، نومبر 2023 میں یہ 2 ہزار 678 ارب روپے تھا، گردشی قرض تقریباً 11 فیصد کم ہوا ہے، پاور ڈویژن کی رپورٹ
پنجاب کے پوٹھوہار ریجن، سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں ایک جیسی صورتحال کا سامنا، مارچ میں جنوبی علاقوں میں گرمی کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری