امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی نازک ہے، مسئلہ کشیر حل کرنے کے لیے امریکا سمیت عالمی برادری کو مسلسل کردار ادا کرنا ہوگا۔
شائعایک گھنٹہ پہلے
پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان کے منہ توڑ جواب پر اظہار خیال کرتے ہوئے رافیل طیاروں کی ناکامی پر دلچسپ تبصرہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے بھارت پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا جنگ بندی خطرے میں پڑ جائے گی۔۔۔ پانی کی مسلسل بندش کوجنگی اقدام تصور کریں گے۔
معرکہ حق کے دوران شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق اور وطن کا تحفظ کرتے ہوئے گیارہ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے منہ توڑ جواب دے کر کردکھایا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کابھرپور جواب دیاجائےگا ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا کہ قریب ترین حلیف بھی دہلی کے ساتھ نہیں، تمام بڑے ملکوں نے پاکستانی موقف کی تائید کی، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل مسلمان دشمنی پرمتحد ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ماضی کی طرح رات کے اندھیرے میں حملے کی کوشش کی،دلیر افواج پاکستان نے بھارتی مکروہ حملے کامنہ توڑ جواب دیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو ہر ضروری جوابی اقدام کی مکمل اجازت دے دی۔