وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ماضی کی طرح رات کے اندھیرے میں حملے کی کوشش کی،دلیر افواج پاکستان نے بھارتی مکروہ حملے کامنہ توڑ جواب دیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو ہر ضروری جوابی اقدام کی مکمل اجازت دے دی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پاکستان پہلگام کے افسوسناک واقعے میں ملوث نہیں. پاکستان کسی بھی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائے گا.
آئی ایس پی آر کے مطابق ابدالی ویپن سسٹم 450 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،تجربے کا مقصد اہم تکنیکی پیرامیٹرز بشمول جدید نیوی گیشن سسٹم کو یقینی بنانا تھا۔
بھارت میں اکتالیس سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری کے ساتھ شادی کرنے والی پاکستانی خاتون اپنی دو بیٹیاں بھارت میں چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کا کردار بےنقاب ہوگیا، سوشل میڈیاایپلیکیشن ٹیلی گرام پرلیک ہونے والی دستاویز نے سارے ڈرامے کا پول کھول دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی حکمت عملی کے پیش نظرمشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیاجارہاہے۔ مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے پریس کانفرنس میں پہلگام واقعے کے پس پردہ بھارتی عزائم بے نقاب کر دیے باور کرایا کہ پہلگام اور اسی طرح کے واقعات کو استعمال کرنے کا مقصد سیاسی ہے۔ بھارتی حکومت کو اپنے عوام کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔
بھارتی حکومت نے پاکستان کے لیے فضائی بندش کا نوٹم جاری کردیا ہے جس کے مطابق آج سے تیئیس مئی تک بھارتی فضائی حدود تمام پاکستانی طیاروں کے لیے بند رہیں گی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آّئی ایس پی آر آج شام سات بجکر دس منٹ پر اہم پریس کانفرنس کرینگے۔پہلگام حملہ کے بعد بھارتی جارحیت سے متعلق حالات پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دشمن حملے کیلئے تلا بیٹھا ہے۔ اس نے گزشتہ رات ایڈونچر کی کوشش کی۔ مودی کوچڑھا جنگ کا شوق پاکستان کی ریاست اور فوج خاک میں ملانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل طیاروں نے گزشتہ شب مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیٹرولنگ کی، پاک فضائیہ کےطیاروں نےبھارتی جنگی جہازوں کی فوراً نشاندہی کرلی، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پربھارتی رافیل طیارے فرارہو گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خبردار کیا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں جارحیت کا ارادہ رکھتا ہے۔