ریلوے اسٹیشن پر رش رات تقریباً 8 بجے شروع ہوا، کمبھ میلہ 26 فروری کو ختم ہونا ہے، ہر کسی کو جلدی تھی، 11 افراد زخمی بھی ہوئے، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لوک نائک ہسپتال
سرحدی علاقوں میں سائبر فراڈ کے مراکز میں اضافہ، غیر ملکیوں کو اسمگل کرکے جبری طور پر کام کروایا جاتا ہے، یومیہ 500 افراد تھائی لینڈ بھیجے جائیں گے، میانمنار ملیشیا
محسن ہینڈرکس کار میں سوار تھا، ایک گاڑی نے اس کا راستہ روکا، چہرے ڈھانپے ہوئے 2 نامعلوم افراد نے کار پر گولیاں برسا دیں، عوام تحقیقات میں مدد کریں، پولیس حکام
دونوں اطراف کی یونیورسٹیوں میں فیکلٹی اور طلبہ کی نقل و حرکت کو آسان بنانے، جامعات کا کنسورشیم بنانے اور ابھرتے ہوئے مسائل پر مشترکہ تحقیقی پروگرامز پر زور۔
یہ پاکستان کا پہلا جامع مینوفیکچرنگ انڈیکس ہوگا، اور ایسے ملک میں سرمایہ کاروں کے لیے معلومات کا خوش آئند ذریعہ ہوگا جہاں معاشی اعداد و شمار بہت کم ہیں۔
ہنڈا کی جانب سے نسان کو ماتحت ادارہ بنانے کی تجویز کی وجہ سے معاہدہ ختم ہوگیا، انضمام میں کامیابی نئے گروپ کو گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے چوتھا بڑا گروپ بناسکتی تھی۔
2014 میں مودی حکومت نے دفاعی قوانین میں تبدیلی کے بعد رن آف کچھ میں سرحد کے قریب بجلی کے منصوبے کو خفیہ طور پر کمپنی کے حوالے کیا تھا، برطانوی اخبار کا دعویٰ
وزیرستان چیمبر کے صدر سیف الرحمٰن، کسٹم سپرنٹنڈنٹ نثار عباسی اور انسپکٹر خوشحال انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پر کسٹم آفس سے واپس آرہے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا، ڈپٹی کمشنر
ایجنٹ ایکس کے نام سے مشہور شخص کے بارے میں رپورٹنگ کے دوران سیکرٹ سروس نے مخبروں کی شناخت کی تصدیق یا تردید کی دیرینہ پالیسی کے بارے میں عدالتوں کو گمراہ کیا تھا، بی بی سی
یورپی یونین کی جی ایس پی پلس اسکیم پر انحصار کے بجائے مسابقت پر توجہ دینی چاہیے، لگن دکھائی جائے تو ٹریلین ڈالر معیشت بن سکتے ہیں، نذیر احمد بٹ کا کراچی چیمبر میں خطاب
محمد دین نے اپنی بیوی ہاجرہ کا علاج کرانے کیلئے عزیز اور اس کی بیٹی کو گھر بلایا تھا، جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون کے بیان پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
2024 میں 18 ممالک میں 124 صحافی قتل، یہ کسی ایک سال میں صحافیوں کے قتل کی سب سے بڑی تعداد ہے، صحافیوں کے قتل والے ممالک میں سوڈان اور پاکستان کا دوسرا نمبر