چمن میں دھماکے سے بچہ ہلاک، 17 افراد زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چمن میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے ایک بچہ ہلاک اور 17 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک پولیس آفیشل عبدالوہاب نے بتایا کہ شدت پسندوں نے افغانستان سرحد سے ملحقہ ضلع چمن کے علاقے ٹرنچ روڈ میں ایک موٹر سائیکل میں بم نصب کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری کو نماز عصر کے لیے جمع ہوئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے موتر سائیکل سڑک کنارے کھڑی کی تھی جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
دھماکے سے پورا چمن کرز اٹھا اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔
وہاب نے کہا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق ہونا باقی ہے کہ شدت پسندوں کا اصل ہدف کیا تھا۔
زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول اسپتال چمن منتقل کردیا جہاں اکثر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس اور فرنٹیئر کورپس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر محمد کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت نازک ہے۔
تبصرے (2) بند ہیں