• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

قمر زمان چوہدری نیب چیئرمین کے عہدے پر بحال

شائع December 26, 2013
نیب چیئرمین قمر زمان چوہدری —فاڑل فوٹو
نیب چیئرمین قمر زمان چوہدری —فاڑل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل انشورنس کمپنی میں اربوں روپے کی بدعنوانی کے مقدمے میں بری الذمہ قرار دیے جانے کے بعد چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے آج جمعرات کے روز ایک مرتبہ پھر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے گزشتہ مہینے 22 نومبر کو این آئی سی ایل کرپشن کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری، سابق وفاقی ٹیکس محتسب عبدالرؤف چوہدری، سابق وزیراعظم کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی اور سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم سمیت دیگر افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، جن میں سابق ڈی جی ایف آئی اے نام بھی شامل تھا۔

ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میں تفتیشی کمیٹی نے قمرزمان چوہدری کے خلاف تفتیش کیں۔

این آئی سی ایل کیس کے فیصلے میں قمر زمان چوہدری پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے سابق این آئی سی ایل چیئرمین کو ایڈیشنل کامرس سیکریٹری مقرر کرنے اور تفتیشی آفسر کو اس کیس سے ہٹانے میں اپنا کردار داد کیا۔

قمر زمان چوہدری کے وزیراعظم نواز شریف سے کافی قریبی روابط ہیں، انہیں رواں سال دس اکتوبر کو نیب کا چیئرمین بنایا گیا تھا، لیکن ان کی تقرری کو پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ پر چیلنج کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024