• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی: قصبہ کالونی میں تین دھماکے، اے این پی کے مقامی رہنما زخمی

شائع January 30, 2014
عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے وہ محفوظ رہے، تاہم سولہ افراد زخمی ہوگئے۔ —. فائل فوٹو
عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے وہ محفوظ رہے، تاہم سولہ افراد زخمی ہوگئے۔ —. فائل فوٹو

کراچی: ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو کراچی کے انتہائی حساس سمجھے جانے والے علاقے قصبہ کالونی کے علاقے محمد پور میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے، ان دھماکوں سے کم از کم 16 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے اس قدر شدید نوعیت کے تھے کہ ان کی آوازیں بنارس کے علاقے میں بھی سنی گئیں۔ زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے اسپتال پہنچا دیا ہے، جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما محمد علی کونشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں وہ محفوظ رہے۔ اس موقع پر دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں امدادی ادارے کی دو ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا۔

رات گئے ہونے والے دھماکوں کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اور ان کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پربم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ خاصی تاخیر سے پہنچا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی اورنگی کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ پلانٹڈ بم کا تھا، جبکہ باقی دو دھماکے کریکر حملے ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اندیشہ ظاہر کیا کہ یہ حملہ ذاتی تنازع کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ سے ان دھماکوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

جماعت اسلامی کے امیر منور حسن اور جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے قصبہ کالونی کے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024