• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بلوچ ریپبلیکن آرمی نے ٹرین حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

شائع February 6, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کوئٹہ: کالعدم بلوچ ریپبلیکن آرمی (بی آر اے) نے منگل کو گراچی کے قریب ریل ٹریک پر ہوئے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

یاد رہے کہ اس دھماکے سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپرس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں جس کے نتیجے میں ایک بچی ہلاک، جبکہ کم سے کم 23 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بلوچ ریپبلیکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے گزشتہ روز بدھ کو کسی نامعلوم مقام سے کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ خضدار میں سیاسی کارکنوں کے قتلِ عام اور یہاں سے مسخ شدہ لاشیں ملنے ردِ عمل تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان میں جاری آپریشن میں سیکیورٹی فورسز بلوچ نوجوانوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

انہوں نے خبر دار کیا کہ وہ پنجاب جانے والی مزید ٹرینوں کو بھی نشانہ بنائے گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ منگل کے روز ہونے والے دھماکے میں سات افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024