• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اوگرا اسکینڈل کیس: دونوں سابق وزرائے اعظم عدالت میں پیش

شائع February 18, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج منگل کے روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کے کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اوگرا کے سابق چئیرمین توقیر صادق کی تقرری کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے وکیل امجد اقبال قریشی نے بطور وکیل اپنا وکالت نامہ جمع کروایا۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی نقول دونوں سابق وزرائے اعظم کو فراہم کردی گئیں۔

دورانِ سماعت یوسف رضا گیلانی کی جانب سے عدالت سے حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آئین بحال کیا، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، یہ پہلا موقع نہیں ہر دور میں پیپلز پارٹی نے عدالتوں کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا اور آئین کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

اس سے قبل دونوں سابق وزرائے اعظم جب احتساب عدالت پہنچے تو پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی، زمرد خان، ندیم افضل چن سمیت پارٹی ورکروں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے سابق وزرائے اعظم کا والہانہ استقبال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024