• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پی ٹی آئی کی سونامی جلد ہی سندھ پہنچے گی: عمران خان

شائع March 1, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

سکھر: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے لیے فوری طور پر یہ ممکن نہیں کہ وہ اپنی 'سونامی' کو سندھ کی جانب موڑ دیں، لیکن جلد ہی ان کی جماعت خیبر پختونخوا کی طرح صوبے میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کرے گی، اور ان کی سونامی سندھ میں جلد ہی پہنچے گی۔

سکھر کے علاقے لب مہران میں گزشتہ روز جمعے کو ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "ہم پاکستانیوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ہماری پارٹی کی پالیسی نہیں ہے کہ وہ انتشار پیدا کرکے اس سے منافع حاصل کرے۔"

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم انصاف کا پیغام پہنچانے کے لیے سندھ کے ہر گھر اور محلے کا دورہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جماعتیں جو خود ہی کرپشن کی ذمہ دار ہیں جو لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے معاشرے اور حکومت کی جڑیں کاٹ رہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ صوبہ سندھ اس کی واضح مثال ہے جہاں حکومت کی تبدیلی کے بعد بھی عام لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مزدوروں اور کسانوں سمیت غریب عوام ابھی تک جاگیرداروں اور زمینداروں کے ہاتھوں تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غریبوں کو عدالت اور پولیس اسٹیشنوں میں انصاف نہیں ملتا ہے۔ اگر پارٹی کا رہنما خود ہی کرپٹ ہوگا تو ہم کس طرح انصاف کی توقع کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما ایماندار ہو تب ہی انصاف مل سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024