• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

ڈیرہ اسماعیل خان: فائرنگ سے پولیو ٹیم کے دو محافظ ہلاک

شائع March 11, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گرہ احمد میں دو نوں پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر جارہے تھے جب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت الیاس اور ادریس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انسدادِ پولیو ٹیمیوں اور ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے ملک میں انسدادِ پولیو کی مہم متعدد بار متاثر ہوئی ہے۔

پاکستان دنیا کے ان تین ملکوں میں شامل ہے جہاں اس مہلک بیماری سے بچوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہے۔

اسی دوران نیشنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فاٹا اور خیبرپختونخوامیں پولیو کے مریض سامنے آنے پرسخت تشویش کا اظہارکیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ملک میں پولیو کےخاتمے کے لیے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پولیو کے خاتمے کےایکشن پلان پر عملدرآمد میں کوئی سمجھوتانہ کیا جائے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Amir Nawaz Khan Mar 11, 2014 03:56pm
سنی اتحاد کونسل کے 30 مفتیان نے پولیو مہم کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ہے،فتوے کے مطابق پولیو مہم شریعت کے ہرگز متصادم نہیں ،اس مہم کو روکنا اور ہیلتھ ورکرز کا قتل، فساد فی الارض اور اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جاری اجتماعی فتویٰ کے مطابق پولیو مہم شرعی نکتہ نظر سے بالکل درست اور صحیح ہے ، پولیو قطرے پلانے سے بچوں کو مستقبل میں معذوری سے بچایا جا سکتا ہے،طبی ماہرین پولیو کے قطروں کو ہر لحاظ سے مفید قرار دے چکے ہیں ،یہ طبی معاملہ ہے،اس مہم کی مخالفت کرنے والے گمراہ ہیں، فتوے میں کہا گیا ہے کہ علاج معالجہ حضور نبی کریمﷺ کی سنت سے ثابت ہے ،علماء اور مشائخ جہالت پرمبنی گمراہ کن تعبیر اسلام کی علمی اور فکری مزاحمت کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے درست رہنمائی کریں۔علمائے کرام نے پولیو ٹیمز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شرعی طور پر ناجائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت اور حرمت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں.

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024