• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

افغانستان: چار انتخابی کارکن اغواء

شائع March 13, 2014
برمل کا کہنا ہے علاقے کے عمائدین سے اغوا کاروں کی شناخت اور مغویوں کی رہائی سے متعلق ملاقات کی گئی ہےَ۔فائل فوٹو۔۔۔
برمل کا کہنا ہے علاقے کے عمائدین سے اغوا کاروں کی شناخت اور مغویوں کی رہائی سے متعلق ملاقات کی گئی ہےَ۔فائل فوٹو۔۔۔

کابل: افغان الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے شورش زدہ صوبے ننگرہار میں چار الیکشن رابطہ کاروں کو اغواء کر لیا گیا ہے۔

آزاد الیکشن کمیشن کے کمشنر سریل احمد برمل نے جمعرات کو خبر رساں ادراے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ چار افراد کو صبح اغواء کیا گیا تھا تاہم کسی نے بھی ان کے اغواء کی ذمہ داری قبول یا تاوان کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔

برمل کا کہنا ہے علاقے کے عمائدین سے اغوا کاروں کی شناخت اور مغویوں کی رہائی سے متعلق ملاقات کی گئی ہےَ۔

پیر کو طالبان نے افغانستان کے صدارتی انتخابات کو نشانہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنے جنگجوؤں پر زور دیا تھا کہ وہ پانچ اپریل کو حامد کرزئی کے پیشرو کے انتخاب سے قبل پولنگ اسٹاف، ووٹرز اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024