• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

خیبر ایجنسی: این اے 46 کے انتخابی نتائج کالعدم

شائع March 25, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے الیکشن ٹریبونل نے خیبر ایجنسی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے چھیالیس کے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ یہاں پر دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔

خیال رہے کہ اس حلقے سے آزاد امیدوار ناصر خان آفریدی کامیاب ہوئے تھے، جنہوں نے گیارہ مئی 2013ء کے عام انتخابات میں چار ہزار ایک سو پینتیس ووٹ حاصل کیے تھے۔

ان کی کامیابی کے خلاف سابق وفاقی وزیر اور حلقہ چھیالیس سے ناصرخان کے مد مقابل امیدوار حمیداللہ جان آفریدی نے الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کے الزامات لگا کر درخواست دائر کی تھی جس پر آج فیصلہ سنایا گیا۔

اسی حقلے سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اقبال خان تین ہزار پانچ سو اناسی ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے تھے اور حمیداللہ جان آفریدی تین ہزار تین سو بیالیس ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر رہے تھے۔

الیکشن ٹریبیونل کے رجسٹرار ریاض احمد خٹک نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے ایم این اے کو نااہل کیے جانے کی تصدیق کی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024