• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کوئٹہ: بم دھماکے میں لڑکی ہلاک، 15 زخمی

شائع March 29, 2014

کوئٹہ : شہر میں ایک زوردار دھماکے میں ایک بچی ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتے کے روز صوبہ بلوچستان کے حساس دارالحکومت میں یہ دھماکہ سریاب روڈ پر ہوا ہے۔

سپریٹینڈنٹ آف پولیس، عمران قریشی نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے فرنٹیئر کور ( ایف سی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا اور اس کیلئے دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا تھا۔ یہ آئی ای ڈی روڈ کی طرف ایک رکشہ میں نصب کیا گیا تھا۔

' یہ زوردار دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی کی ایک گاڑی وہاں سے گزری۔' قریشی نے کہا۔

زخمیوں میں ایف سی کے تین اہلکار خواتین اور بچے بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک زخمی ہونے والی بچی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ایس پی پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت سے اطراف کی عمارتوں اور مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئ ہے۔

اب تک کسی نے بھی دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم پولیس کا شبہ ہے کہ اس میں بلوچ عسکریت پسند ملوث ہوسکتے ہیں۔

سریاب کا طویل روڈ اور علاقہ دہشتگردی کے لحاظ سے بہت حساس قرار دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024